تکبیر تحریمہ میں ہاتھوں کو کہاں تک اٹھائے؟ اور ابو حمید نے اپنے ساتھیوں میں (بیٹھ کر) یہ بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دونوں ہاتھ شانوں کے مقابل تک اٹھاتے تھے۔
راوی: ابوالیمان , شعیب , زہری , سالم بن عبداللہ بن عمر , عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنَا سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ افْتَتَحَ التَّکْبِيرَ فِي الصَّلَاةِ فَرَفَعَ يَدَيْهِ حِينَ يُکَبِّرُ حَتَّی يَجْعَلَهُمَا حَذْوَ مَنْکِبَيْهِ وَإِذَا کَبَّرَ لِلرُّکُوعِ فَعَلَ مِثْلَهُ وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَعَلَ مِثْلَهُ وَقَالَ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ وَلَا يَفْعَلُ ذَلِکَ حِينَ يَسْجُدُ وَلَا حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنْ السُّجُودِ
ابوالیمان، شعیب، زہری، سالم بن عبداللہ بن عمر، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے نماز میں تکبیر شروع کی، تو تکبیر کہتے وقت آپ نے اپنے دونوں ہاتھ اتنے اٹھائے کہ ان کو اپنے دونوں شانوں کے برابر کر لیا اور جب آپ نے رکوع کے لئے تکبیر کہی، تب بھی اسی طرح کیا اور جب ( سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ) کہا تب بھی اس طرح کیا اور (رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ) بھی کہا اور یہ بات آپ سجدہ کرتے وقت نہ کرتے تھے اور نہ اس وقت جب سجدے سے اپنا سر اٹھاتے۔
Narrated 'Abdullah bin 'Umar: I saw Allah's Apostle opening the prayer with the Takbir and raising his hands to the level of his shoulders at the time of saying the Takbir, and on saying the Takbir for bowing he did the same; and when he said, "Sami a-l-lahu Liman hamida ", he did the same and then said, "Rabbana wa laka-l-hamd." But he did not do the same on prostrating and on lifting the head from it."