صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ اذان کا بیان ۔ حدیث 705

تکبیر تحریمہ کے واجب ہونے اور نماز شروع کرنے کا بیان

راوی: ابوالیمان , شعیب ابوالزناد , اعرج , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِذَا کَبَّرَ فَکَبِّرُوا وَإِذَا رَکَعَ فَارْکَعُوا وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقُولُوا رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا وَإِذَا صَلَّی جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا أَجْمَعُونَ

ابوالیمان، شعیب ابوالزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ امام اسی لئے بنایا گیا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے لہٰذا جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو اور جب رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو اور جب وہ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ کہے تو تم رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ کہو اور جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو جب وہ بیٹھ کر پڑھے تو تم سب بیٹھ کر پڑھو۔

Narrated Abu Huraira: The Prophet said, "The Imam is to be followed. Say the Takbir when he says it; bow if he bows; if he says 'Sami a-l-lahu Liman hamida', say, ' Rabbana wa-laka-l-hamd', prostrate if he prostrates and pray sitting altogether if he prays sitting."

یہ حدیث شیئر کریں