صف کے اندر شانہ کا شانہ سے اور قدم کا قدم سے ملانے کا بیان اور نعمان بن بشیر کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ ہر شخص ہم میں سے اپنا ٹخنہ اپنے پاس والے کے ٹخنے سے ملا دیتا تھا
راوی: عمرو بن خالد زہیر حمید انس
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَقِيمُوا صُفُوفَکُمْ فَإِنِّي أَرَاکُمْ مِنْ وَرَائِ ظَهْرِي وَکَانَ أَحَدُنَا يُلْزِقُ مَنْکِبَهُ بِمَنْکِبِ صَاحِبِهِ وَقَدَمَهُ بِقَدَمِهِ
عمرو بن خالد زہیر حمید حضرت انس نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ اپنی صفوں کو درست کر لیا کرو کیونکہ میں تمہیں اپنی پیٹھ کے پیچھے سے بھی دیکھتا ہوں اور ہم میں سے ہر شخص اپنا شانہ اپنے پاس والے کے شانے سے اور اپنا قدم اس کے قدم سے ملا دیتا تھا۔
Narrated Anas bin Malik: The Prophet said, "Straighten your rows for I see you from behind my back." Anas added, "Every one of us used to put his shoulder with the shoulder of his companion and his foot with the foot of his companion."