جب امام نماز میں روئے، عبداللہ بن شداد کہتے ہیں ، کہ میں نے عمر رضی اللہ عنہ کے رونے کی آواز سنی، حالانکہ میں سب سے پچھلی صف میں تھا إِنَّمَا أَشْكُو بَثِّي وَحُزْنِي إِلَى اللَّهِ پڑھ رہے تھے
راوی: اسماعیل , مالک بن انس , ہشام بن عروہ , عروہ , عائشہ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي مَرَضِهِ مُرُوا أَبَا بَکْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ قَالَتْ عَائِشَةُ قُلْتُ إِنَّ أَبَا بَکْرٍ إِذَا قَامَ فِي مَقَامِکَ لَمْ يُسْمِعْ النَّاسَ مِنْ الْبُکَائِ فَمُرْ عُمَرَ فَلْيُصَلِّ فَقَالَ مُرُوا أَبَا بَکْرٍ فَلْيُصَلِّ لِلنَّاسِ قَالَتْ عَائِشَةُ لِحَفْصَةَ قُولِي لَهُ إِنَّ أَبَا بَکْرٍ إِذَا قَامَ فِي مَقَامِکَ لَمْ يُسْمِعْ النَّاسَ مِنْ الْبُکَائِ فَمُرْ عُمَرَ فَلْيُصَلِّ لِلنَّاسِ فَفَعَلَتْ حَفْصَةُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَهْ إِنَّکُنَّ لَأَنْتُنَّ صَوَاحِبُ يُوسُفَ مُرُوا أَبَا بَکْرٍ فَلْيُصَلِّ لِلنَّاسِ قَالَتْ حَفْصَةُ لِعَائِشَةَ مَا کُنْتُ لِأُصِيبَ مِنْکِ خَيْرًا
اسماعیل، مالک بن انس، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ ام المومنین روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صلی علیہ وسلم نے اپنے (اخیر) مرض میں فرمایا کہ ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں حضرت عائشہ کہتی ہیں کہ میں نے آپ سے کہا کہ ابوبکر جب آپ کی جگہ پر کھڑے ہوں گے تو رونے کے سبب سے لوگوں کو (اپنی قرأت) نہ سنا سکیں گے لہذا آپ عمر کو حکم دیجیے کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں پھر آپ نے فرمایا کہ ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ حضرت عائشہ کہتی ہیں کہ میں حفصہ سے کہا کہ تم آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کرو کہ ابوبکر جب آپ کی جگہ پر کھڑے ہوں گے تو رونے کے سبب سے لوگوں کو (اپنی قرأت) نہ سنا سکیں گے لہذا آپ عمر کو حکم دیجیے کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں تو حفصہ نے ایسا ہی کیا اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم تو حضرت یوسف کی (اغوا کرنے والی) عورتوں کی طرح معلوم ہوتی ہو ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ پس حفصہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہا کہ میں نے کبھی تم سے کوئی (بھی) بھلائی نہ پائی
Narrated 'Aisha: The mother of the faithful believers: Allah's Apostle in his last illness said, "Tell Abu Bakr to lead the people in the prayer." I said, "If Abu Bakr stood in your place, he would not be able to make the people hear him owing to his weeping. So please order 'Umar to lead the prayer." He said, "Tell Abu Bakr to lead the people in the prayer." I said to Hafsa, "Say to him, 'Abu Bakr is a softhearted man and if he stood in your place he would not be able to make the people hear him owing to his weeping. So order 'Umar to lead the people in the prayer.' " Hafsa did so but Allah's Apostle said, "Keep quiet. Verily you are the companions of (Prophet) Joseph. Tell Abu Bakr to lead the people in the prayer." Hafsa said to me, "I never got any good from you."