صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ اذان کا بیان ۔ حدیث 685

اگر ایک شخص امام کی اقتدا کرے اور باقی لوگ اس مقتدی کی اقتداء کریں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے کہ آپ نے فرمایا تم لوگ میری اقتدا کرو۔ اور تمہارے بعد والے تمہاری اقتدا کریں۔

راوی: قتیبہ بن سعید , ابومعاویہ , اعمش , ابراہیم , اسود , عائشہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَمَّا ثَقُلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَائَ بِلَالٌ يُوذِنُهُ بِالصَّلَاةِ فَقَالَ مُرُوا أَبَا بَکْرٍ أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَبَا بَکْرٍ رَجُلٌ أَسِيفٌ وَإِنَّهُ مَتَی مَا يَقُمْ مَقَامَکَ لَا يُسْمِعُ النَّاسَ فَلَوْ أَمَرْتَ عُمَرَ فَقَالَ مُرُوا أَبَا بَکْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ فَقُلْتُ لِحَفْصَةَ قُولِي لَهُ إِنَّ أَبَا بَکْرٍ رَجُلٌ أَسِيفٌ وَإِنَّهُ مَتَی يَقُمْ مَقَامَکَ لَا يُسْمِعُ النَّاسَ فَلَوْ أَمَرْتَ عُمَرَ قَالَ إِنَّکُنَّ لَأَنْتُنَّ صَوَاحِبُ يُوسُفَ مُرُوا أَبَا بَکْرٍ أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ فَلَمَّا دَخَلَ فِي الصَّلَاةِ وَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَفْسِهِ خِفَّةً فَقَامَ يُهَادَی بَيْنَ رَجُلَيْنِ وَرِجْلَاهُ يَخُطَّانِ فِي الْأَرْضِ حَتَّی دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَلَمَّا سَمِعَ أَبُو بَکْرٍ حِسَّهُ ذَهَبَ أَبُو بَکْرٍ يَتَأَخَّرُ فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَائَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی جَلَسَ عَنْ يَسَارِ أَبِي بَکْرٍ فَکَانَ أَبُو بَکْرٍ يُصَلِّي قَائِمًا وَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي قَاعِدًا يَقْتَدِي أَبُو بَکْرٍ بِصَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالنَّاسُ مُقْتَدُونَ بِصَلَاةِ أَبِي بَکْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

قتیبہ بن سعید، ابومعاویہ، اعمش، ابراہیم، اسود، حضرت عائشہ روایت کرتی ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے تو بلال آپ کے پاس نماز کی اطلاع کرنے آئے آپ نے فرمایا کہ ابوبکر سے کہو وہ لوگوں کو نماز پڑھا دیں میں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابوبکر ایک نرم دل آدمی ہیں اور وہ جب آپ کی جگہ پر کھڑے ہوں گے تو لوگوں کو نہ سنا سکیں گے، کاش آپ عمر کو حکم دیتے پھر آپ نے فرمایا کہ ابوبکر سے کہو وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں جب میں نے حفصہ سے کہا کہ تم عرض کرو کہ ابوبکر نرم دل آدمی ہیں اس لئے جب آپ کی جگہ کھڑے ہوں گے تو لوگوں کو اپنی آواز نہ سنا سکیں گے کاش آپ عمر کو حکم دیتے پھر آپ نے فرمایا کہ ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہو وہ لوگوں کونمازپڑھائیں، جب میں نے حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے کہا کہ تم عرض کرو کہ ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نرم دل آدمی ہیں، اس لئے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جگہ کھڑے ہوں گے تو لوگوں کو اپنی آواز نہ سنا سکیں گے، کاش آپ صلی اللہ علیہ وسلم عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حکم دیتے (چنانچہ حفصہ نے عرض کیا) اس پر آپ نے فرمایا کہ تم ان عورتوں کی طرح ہو جو یوسف کو گھیرے ہوئے تھیں ابوبکر سے کہو وہ لوگوں کو نماز پڑھا دیں پھر جب وہ نماز شروع کر چکے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے میں کچھ تخفیف (مرض کی) پائی تو آپ دو آدمیوں کے درمیان میں سہارا دے کر باہر تشریف لے گئے اور آپ کے دونوں پیر زمین پر گھسٹے جاتے تھے یہاں تک کہ آپ مسجد میں داخل ہوئے جب ابوبکر نے آپ کی آہٹ سنی تو ابوبکر پیچھے پلٹنے لگے مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اشارہ کیا (کہ ہٹو نہیں) پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم آکر ابوبکر کے بائیں جانب بیٹھ گئے ابوبکر کھڑے ہوئے نماز پڑھ رہے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے نماز پڑھتے تھے ابوبکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء کرتے تھے اور لوگ ابوبکر کی نماز کے مقتدی تھے۔

Narrated 'Aisha: When Allah's Apostle became seriously ill, Bilal came to him for the prayer. He said, "Tell Abu Bakr to lead the people in the prayer." I said, "O Allah's Apostle! Abu Bakr is a soft-hearted man and if he stands in your place, he would not be able to make the people hear him. Will you order 'Umar (to lead the prayer)?" The Prophet said, "Tell Abu Bakr to lead the people in the prayer." Then I said to Hafsa, "Tell him, Abu i Bakr is a soft-hearted man and if he stands in his place, he would not be able to make the people hear him. Would you order 'Umar to lead the prayer?' " Hafsa did so. The Prophet said, "Verily you are the companions of Joseph. Tell Abu Bakr to lead the people in the prayer." So Abu- Bakr stood for the prayer. In the meantime Allah's Apostle felt better and came out with the help of two persons and both of his legs were dragging on the ground till he entered the mosque. When Abu Bakr heard him coming, he tried to retreat but Allah's Apostle beckoned him to carry on. The Prophet sat on his left side. Abu Bakr was praying while standing and Allah's Apostle was leading the prayer while sitting. Abu Bakr was following the Prophet and the people were following Abu Bakr (in the prayer).

یہ حدیث شیئر کریں