جب نماز کے لئے امام بلایا جائے اور اس کے ہاتھ میں وہ چیز ہو جو کھا رہا ہو
راوی: عبدالعزیز بن عبداللہ , ابراہیم بن سعد , صالح , ابن شہاب , جعفر بن عمرو بن امیہ , عمرو بن امیہ ,
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ صَالِحٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ أَنَّ أَبَاهُ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْکُلُ ذِرَاعًا يَحْتَزُّ مِنْهَا فَدُعِيَ إِلَی الصَّلَاةِ فَقَامَ فَطَرَحَ السِّکِّينَ فَصَلَّی وَلَمْ يَتَوَضَّأْ
عبدالعزیز بن عبداللہ ، ابراہیم بن سعد، صالح، ابن شہاب، جعفر بن عمرو بن امیہ، عمرو بن امیہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک شانہ کھاتے ہوئے دیکھا آپ اس میں سے گوشت کاٹ کر کھاتے تھے اتنے میں آپ کو نماز کیلئے بلایا گیا تو آپ اٹھ کھڑے ہوئے اور چھری آپ نے نیچے ڈال دی پھر آپ نے نماز پڑھی اور وضو نہیں فرمایا یعنی گوشت کھانے کے بعد۔
Narrated Ja'far bin 'Amr bin Umaiya: My father said, "I saw Allah's Apostle eating a piece of meat from the shoulder of a sheep and he was called for the prayer. He stood up, put down the knife and prayed but did not perform ablutilon.''