اگر کھانا آجائے اور نماز کی اقامت ہوجائے ابن عمر پہلے کھا لیتے تھے اور ابوالدردا کا قول ہے کہ آدمی کے عقل مند ہونے کی علامت یہ ہے کہ پہلے اپنی ضرورت کو پورا کرے تاکہ نماز کی طرف اطمینان قلب کے ساتھ متوجہ ہو
راوی: عبید , ابن اسمعیل , ابواسامہ , نافع , ابن عمر ,
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ أَبِي أُسَامَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا وُضِعَ عَشَائُ أَحَدِکُمْ وَأُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَابْدَئُوا بِالْعَشَائِ وَلَا يَعْجَلْ حَتَّی يَفْرُغَ مِنْهُ وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ يُوضَعُ لَهُ الطَّعَامُ وَتُقَامُ الصَّلَاةُ فَلَا يَأْتِيهَا حَتَّی يَفْرُغَ وَإِنَّهُ لَيَسْمَعُ قِرَائَةَ الْإِمَامِ وَقَالَ زُهَيْرٌ وَوَهْبُ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا کَانَ أَحَدُکُمْ عَلَی الطَّعَامِ فَلَا يَعْجَلْ حَتَّی يَقْضِيَ حَاجَتَهُ مِنْهُ وَإِنْ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ قَالَ أبَُوْ عَبْدِ اللهِ وَحَدَّثنَِيْ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ عَنْ وَهْبِ بْنِ عُثْمَانَ وَوَهْبٌ مَدِينِيٌّ
عبید بن اسماعیل، ابواسامہ، نافع، ابن عمر روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کسی کا کھانا سامنے رکھ دیا جائے اور نماز کی اقامت بھی ہوجائے تو پہلے کھانا کھا لے اور جلدی نہ کرے یہاں تک کہ اس سے فارغ نہ ہو جائے۔ ابن عمر کی عادت تھی کہ جب ان کے سامنے کھانا رکھ دیا جاتا اور جماعت بھی کھڑی ہو جاتی تو جب تک کھانے سے فارغ نہ ہو لیتے نماز میں نہ آتے حالانکہ وہ یقینا امام کی قرأت سنتے تھے اور زہیر اور وہب بن عثمان نے یہ سند موسیٰ بن عقبہ نافع ابن عمر سے نقل کیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی کھانے پر بیٹھ گیا ہو تو جلدی نہ کرے یہاں تک کہ اپنی اشتہا اس سے پوری کرلے اگرچہ جماعت کھڑی ہوگئی ہو امام بخاری نے کہا کہ مجھ سے ابراہیم بن منذر نے وہب بن عثمان سے روایت کیا اور وہب مدینہ کے رہنے والے تھے۔
Narrated Nafi': Ibn 'Umar said, "Allah's Apostle said, 'If the supper is served for anyone of you and the Iqama is pronounced, start with the supper and don't be in haste (and carry on eating) till you finish it." If food was served for Ibn 'Umar and Iqama was pronounced, he never came to the prayer till he finished it (i.e. food) in spite of the fact that he heard the recitation (of the Qur'an) by the Imam (in the prayer). Narrated Ibn 'Umar: The Prophet said, "If anyone of you is having his meals, he should not hurry up till he is; satisfied even if the prayer has been started."