صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ اذان کا بیان ۔ حدیث 639

بارش اور عذر کی بناء پر گھر میں نماز پڑھ لینے کی اجازت کا بیان

راوی: عبداللہ بن یوسف , مالک , نافع , ابن عمر

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ أَذَّنَ بِالصَّلَاةِ فِي لَيْلَةٍ ذَاتِ بَرْدٍ وَرِيحٍ ثُمَّ قَالَ أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ ثُمَّ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَأْمُرُ الْمُؤَذِّنَ إِذَا کَانَتْ لَيْلَةٌ ذَاتُ بَرْدٍ وَمَطَرٍ يَقُولُ أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ

عبداللہ بن یوسف، مالک، نافع روایت کرتے ہیں کہ ابن عمر سے ایک سرد اور ہوا دار شب میں نماز کی اذان دی جس میں یہ بھی کہہ دیا کہ لوگو! اپنے اپنے گھروں میں نماز پڑھو اس کے بعد کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مؤذن کو حکم دیتے تھے جب رات سرد اور مینہ کی ہو تو کہہ دے الا صلوا فی الرحال کہ لوگو! اپنے اپنے گھر میں نماز پڑھ لو۔

Narrated Nafi': Once on a very cold and stormy night, Ibn 'Umar pronounced the Adhan for the prayer and then said, "Pray in your homes." He (Ibn 'Umar) added. "On very cold and rainy nights Allah's Apostle used to order the Mu'adhdhin to say, 'Pray in your homes.' "

یہ حدیث شیئر کریں