نیک کام میں ہر قدم پر ثواب ملنے کا بیان
راوی: محمد بن عبداللہ بن حوشب , عبدالوہاب , حمید , انس بن مالک
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَوْشَبٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا بَنِي سَلِمَةَ أَلَا تَحْتَسِبُونَ آثَارَکُمْ وَقَالَ مُجَاهِدٌ فِي قَوْلِهِ وَنَکْتُبُ مَا قَدَّمُوا وَآثَارَهُمْ قَالَ خُطَاهُمْ وَقَالَ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ حَدَّثَنِي أَنَسٌ أَنَّ بَنِي سَلِمَةَ أَرَادُوا أَنْ يَتَحَوَّلُوا عَنْ مَنَازِلِهِمْ فَيَنْزِلُوا قَرِيبًا مِنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَکَرِهَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُعْرُوا الْمَدِينَةَ فَقَالَ أَلَا تَحْتَسِبُونَ آثَارَکُمْ قَالَ مُجَاهِدٌ خُطَاهُمْ آثَارُهُمْ أَنْ يُمْشَی فِي الْأَرْضِ بِأَرْجُلِهِمْ
محمد بن عبداللہ بن حوشب، عبدالوہاب، حمید، انس بن مالک روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ بنی سلمہ کیا تم اپنے قدموں سے چل کر مسجد آنے میں ثواب نہیں سمجھتے اور ابن ابی مریم نے بواسطہ یحیی کے انس سے اتنی روایت اور زیادہ کی ہے کہ ابن سلمہ نے چاہا کہ اپنے مکانوں سے اٹھ کر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب کہیں قیام کریں تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات کو برا سمجھا کہ مدینہ کو ویران کر دیں پس آپ نے فرمایا کہ کیا تم اپنے قدموں سے چل کر آنے میں ثواب نہیں سمجھتے؟ اور مجاہد نے کہا ہے کہ خطا ہم کے معنی زمین میں اپنے پیروں سے چلنے کے نشانات۔
Narrated Humaid: Anas said, "The Prophet said, 'O Bani Salima! Don't you think that for every step of yours (that you take towards the mosque) there is a reward (while coming for prayer)?" Mujahid said: "Regarding Allah's Statement: "We record that which they have sent before (them), and their traces" (36.12). 'Their traces' means 'their steps.' " And Anas said that the people of Bani Salima wanted to shift to a place near the Prophet but Allah's Apostle disliked the idea of leaving their houses uninhabited and said, "Don't you think that you will get the reward for your footprints." Mujahid said, "Their foot prints mean their foot steps and their going on foot."