فجر کی نماز باجماعت سے پڑھنے کی فضیلت کا بیان
راوی: محمد بن علاء , ابواسامہ , یزید بن عبداللہ , ابوبردہ , ابوموسی
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَی قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْظَمُ النَّاسِ أَجْرًا فِي الصَّلَاةِ أَبْعَدُهُمْ فَأَبْعَدُهُمْ مَمْشًی وَالَّذِي يَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ حَتَّی يُصَلِّيَهَا مَعَ الْإِمَامِ أَعْظَمُ أَجْرًا مِنْ الَّذِي يُصَلِّي ثُمَّ يَنَامُ
محمد بن علاء، ابواسامہ، یزید بن عبداللہ ، ابوبردہ، ابوموسی روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سب لوگوں سے زیادہ ثواب ان لوگوں کو ملتا ہے جن کی مسافت مسجد سے دور ہے پھر جن کی ان سے دور ہے اور وہ شخص جو جماعت کا منتظر رہے تاکہ وہ امام کے ہمراہ پڑھے باعتبار ثواب کے اس سے زیادہ ہے(جو جلدی سے) نماز پڑھ کر سو جاتا ہے۔
Narrated Abu Musa: The Prophet said, "The people who get tremendous reward for the prayer are those who are farthest away (from the mosque) and then those who are next farthest and so on. Similarly one who waits to pray with the Imam has greater reward than one who prays and goes to bed. "