صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ اذان کا بیان ۔ حدیث 625

فجر کی نماز باجماعت سے پڑھنے کی فضیلت کا بیان

راوی: ابوالیمان , شعیب , زہری , سعید بن مسیب , ابوسلمہ بن عبدالرحمن , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ تَفْضُلُ صَلَاةُ الْجَمِيعِ صَلَاةَ أَحَدِکُمْ وَحْدَهُ بِخَمْسٍ وَعِشْرِينَ جُزْئًا وَتَجْتَمِعُ مَلَائِکَةُ اللَّيْلِ وَمَلَائِکَةُ النَّهَارِ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ ثُمَّ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ فَاقْرَئُوا إِنْ شِئْتُمْ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ کَانَ مَشْهُودًا قَالَ شُعَيْبٌ وَحَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ تَفْضُلُهَا بِسَبْعٍ وَعِشْرِينَ دَرَجَةً

ابوالیمان، شعیب، زہری، سعید بن مسیب، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، ابوہریرہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ تم میں سے ہر شخص کی جماعت کی نماز تنہا نماز سے پچیس درجے (ثواب میں) زیادہ ہے اور رات کے فرشتے اور دن کے فرشتے فجر کی نماز میں جمع ہوتے ہیں اس کے بعد ابوہریرہ کہا کرتے تھے کہ اگر چاہو تو اس کی دلیل میں (إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ کَانَ مَشْهُودًا) پڑھ لو، شعیب کہتے ہیں مجھ سے نافع نے عبداللہ بن عمر سے نقل کیا کہ جماعت کی نماز تنہا سے ستائیس درجے ثواب میں زیادہ ہے۔

Narrated Abu Salama bin 'Abdur Rahman: Abu Huraira said, "I heard Allah's Apostle saying, 'The reward of a prayer in congregation is twenty five times greater than that of a prayer offered by a person alone. The angels of the night and the angels of the day gather at the time of Fajr prayer.' “Abu Huraira then added, "Recite the Holy Book if you wish, for "Indeed, the recitation of the Qur'an in the early dawn (Fajr prayer) is ever witnessed." (17.18).
Narrated 'Abdullah bin 'Umar: The reward of the congregational prayer is twenty seven times greater (than that of the prayer offered by a person alone).

یہ حدیث شیئر کریں