نماز باجماعت کی فضیلت کی بیان اور اسوقت کی جماعت فوت ہوجاتی تو دوسری مسجد میں آتے انس بن مالک ایک مسجد میں آئے جس میں نماز ہو چکی تھی تو انہوں نے اذان دی اور اقامت کہہ کر جماعت سے نماز پڑھی
راوی: عبداللہ بن یوسف , لیث , یزید بن ہاد , عبداللہ بن خباب , ابوسعید
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ حَدَّثَنِيْ اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي يَزِيْدُ ابْنُ الْهَادِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ صَلَاةُ الْجَمَاعَةِ تَفْضُلُ صَلَاةَ الْفَذِّ بِخَمْسٍ وَعِشْرِينَ دَرَجَةً
عبداللہ بن یوسف، لیث، یزید بن ہاد، عبداللہ بن خباب، ابوسعید روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جماعت کی نماز اکیلے کی نماز سے پچیس درجے زیادہ فضیلت رکھتی ہے۔
Narrated Abu Said Al-Khudri: The Prophet said, "The prayer in congregation is twenty five times superior to the prayer offered by person alone."