صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ اذان کا بیان ۔ حدیث 610

مسافر کے لئے اگر جماعت ہو تو اذان واقامت کہنے کا بیان اور اسی طرح مقام عرفات اور مزدلفہ میں بھی اور سردی والی رات یا پانی برسنے کی رات میں موذن کا یہ کہنا کہ الصلوۃ فی الرحال نماز اپنی قیام گاہوں میں پڑھ لو

راوی: اسحق , جعفر بن عون , ابولعمیس , ابن ابی جحیفہ , ابوجحیفہ

حَدَّثَنَا إِسْحَاقٌ قَالَ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعُمَيْسِ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْأَبْطَحِ فَجَائَهُ بِلَالٌ فَآذَنَهُ بِالصَّلَاةِ ثُمَّ خَرَجَ بِلَالٌ بِالْعَنَزَةِ حَتَّی رَکَزَهَا بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْأَبْطَحِ وَأَقَامَ الصَّلَاةَ

اسحاق ، جعفر بن عون، ابولعمیس، ابن ابی جحیفہ، ابوجحیفہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وادی ابطح میں دیکھا کہ آپ کے پاس بلال نے آکر آپ کو نماز کی اطلاع دی پھر نیزہ لے کر چلے اور اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے وادی ابطح میں گاڑ دیا اور آپ نے نماز پڑھائی۔

Narrated 'Aun bin Abi Juhaifa: My father said, "I saw Allah's Apostle at a place called Al-Abtah. Bilal came and informed him about the prayer and then came out with an Anza and planted it in front of Allah's Apostle at Al-Abtah and pronounced the Iqama."

یہ حدیث شیئر کریں