مسافر کے لئے اگر جماعت ہو تو اذان واقامت کہنے کا بیان اور اسی طرح مقام عرفات اور مزدلفہ میں بھی اور سردی والی رات یا پانی برسنے کی رات میں موذن کا یہ کہنا کہ الصلوۃ فی الرحال نماز اپنی قیام گاہوں میں پڑھ لو
راوی: مسدد , یحیی , عبیداللہ بن عمر , نافع ,
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ أَخْبَرَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ حَدَّثَنِي نَافِعٌ قَالَ أَذَّنَ ابْنُ عُمَرَ فِي لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ بِضَجْنَانَ ثُمَّ قَالَ صَلُّوا فِي رِحَالِکُمْ فَأَخْبَرَنَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَأْمُرُ مُؤَذِّنًا يُؤَذِّنُ ثُمَّ يَقُولُ عَلَی إِثْرِهِ أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ فِي اللَّيْلَةِ الْبَارِدَةِ أَوْ الْمَطِيرَةِ فِي السَّفَرِ
مسدد، یحیی، عبیداللہ بن عمر، نافع روایت کرتے ہیں کہ ابن عمر نے ایک سردی کی رات کو ضجنان نامی پہاڑی پر چڑھ کر اذان دی اذان دینے کے بعد یہ کہہ دیا کہ الصلوۃ فی رحالکم اور ہم سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سردی یا نیند کی شب کے بحالت سفر مؤذن کو حکم دے دیتے تھے کہ اذان سے قبل اور اذان کے بعد وہ یہ کہہ دے کہ الا صلو فی الرحال۔
Narrated Nafi: Once in a cold night, Ibn 'Umar pronounced the Adhan for the prayer at,Dajnan (the name of a mountain) and then said, "Pray at your homes", and informed us that Allah's Apostle used to tell the Mu'adhdin to pronounce Adhan and say, "Pray at your homes" at the end of the Adhan on a rainy or a very cold night during the journey."