مسافر کے لئے اگر جماعت ہو تو اذان واقامت کہنے کا بیان اور اسی طرح مقام عرفات اور مزدلفہ میں بھی اور سردی والی رات یا پانی برسنے کی رات میں موذن کا یہ کہنا کہ الصلوۃ فی الرحال نماز اپنی قیام گاہوں میں پڑھ لو
راوی: محمد بن یوسف , سفیان , خالد , حذا , ابوقلابہ , مالک بن حویرث ,
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ قَالَ أَتَی رَجُلَانِ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرِيدَانِ السَّفَرَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَنْتُمَا خَرَجْتُمَا فَأَذِّنَا ثُمَّ أَقِيمَا ثُمَّ لِيَؤُمَّکُمَا أَکْبَرُکُمَا
محمد بن یوسف، سفیان، خالد، حذا، ابوقلابہ، مالک بن حویرث کہتے ہیں کہ دو شخص نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سفر کے ارادے سے آئے تو ان سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم نکلو اور نماز کا وقت آجائے تو تم اذان دو پھر اقامت کہو اس کے بعد تم میں جو بزرگ ہو وہ امام ہے۔
Narrated Malik bin Huwairth: Two men came to the Prophet with the intention of a journey. The Prophet said, "When (both of) you set out, pronounce Adhan and then Iqama and the oldest of you should lead the prayer."