عصر کی نماز کے بعد قضا نمازیں اور اس کے مثل دوسری نمازوں کے پڑھنے کا بیان اور کریب نے ام سلمہ سے نقل کیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عصر کی نماز کے بعد دو رکعتیں پڑھیں اور فرمایا کہ مجھے قبیلہ عبدالقیس کے لوگوں نے ظہر کے بعد دو رکعتوں کا موقعہ نہ دیا
راوی: محمد بن عرعرہ , شعبہ , ابواسحق ,
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ رَأَيْتُ الْأَسْوَدَ وَمَسْرُوقًا شَهِدَا عَلَی عَائِشَةَ قَالَتْ مَا کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِينِي فِي يَوْمٍ بَعْدَ الْعَصْرِ إِلَّا صَلَّی رَکْعَتَيْنِ
محمد بن عرعرہ، شعبہ، ابواسحاق روایت کرتے ہیں کہ میں نے اسود اور مسروق کو حضرت عائشہ کے اس قول کی گواہی دیتے ہوئے دیکھا کہ انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عصر کے بعد جب کسی دن میرے پاس آتے تھے تو دو رکعتیں ضرور ادا فرما لیا کرتے تھے۔
Narrated 'Aisha: Whenever the Prophet come to me after the 'Asr prayer, he always prayed two Rakat.