صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز کے اوقات کا بیان ۔ حدیث 570

عصر کی نماز کے بعد قضا نمازیں اور اس کے مثل دوسری نمازوں کے پڑھنے کا بیان اور کریب نے ام سلمہ سے نقل کیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عصر کی نماز کے بعد دو رکعتیں پڑھیں اور فرمایا کہ مجھے قبیلہ عبدالقیس کے لوگوں نے ظہر کے بعد دو رکعتوں کا موقعہ نہ دیا

راوی: موسی بن اسمعیل , عبدالواحد , شیبانی , عبدالرحمن بن اسود , عائشہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ قَالَ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْأَسْوَدِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ رَکْعَتَانِ لَمْ يَکُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَعُهُمَا سِرًّا وَلَا عَلَانِيَةً رَکْعَتَانِ قَبْلَ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَرَکْعَتَانِ بَعْدَ الْعَصْرِ

موسی بن اسماعیل، عبدالواحد، شیبانی، عبدالرحمن بن اسود، حضرت عائشہ روایت کرتیں ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعتوں کو پوشیدہ اشکارا کبھی ترک نہ فرماتے تھے دو رکعتیں صبح کی نماز سے پہلے اور دو رکعتیں عصر کی نماز کے بعد۔

Narrated 'Aisha: Allah's Apostle never missed two Rakat before the Fajr prayer and after the Asr prayer openly and secretly.

یہ حدیث شیئر کریں