عصر کی نماز کے بعد قضا نمازیں اور اس کے مثل دوسری نمازوں کے پڑھنے کا بیان اور کریب نے ام سلمہ سے نقل کیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عصر کی نماز کے بعد دو رکعتیں پڑھیں اور فرمایا کہ مجھے قبیلہ عبدالقیس کے لوگوں نے ظہر کے بعد دو رکعتوں کا موقعہ نہ دیا
راوی: مسدد , یحیی , ہشام , عروہ ,
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا يَا ابْنَ أُخْتِي مَا تَرَکَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السَّجْدَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ عِنْدِي قَطُّ
مسدد، یحیی، ہشام، عروہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ اے میرے بھتیجے! نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عصر کے بعد دو رکعتیں میرے ہاں کبھی ترک نہیں فرمائیں۔
Narrated Hisham's father: 'Aisha (addressing me) said, "O son of my sister! The Prophet never missed two prostrations (i.e. Rakat) after the 'Asr prayer in my house."