(حدیث میں) جو آیا ہے کہ اعمال نیت اور خیال کے مطابق (ہوتے) ہیں اور ہر آدمی کو وہی ملے گا جس کی نیت اس نے کی ہو (اس بناء) پر اعمال میں ایمان اور وضو اور نماز اور زکوۃ اور حج اور علوم اور (تمام) احکام (شرعیہ) داخل ہوگئے اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اے نبی آپ کہہ دیجئے کہ ہر شخص اپنے طریق یعنی اپنی نیت کے مطابق عمل کرتا ہے اور آدمی کا اپنی بی بیوی پر خرچ کرنا اگر وہ ثواب سمجھے تو صدقہ ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ لیکن (اب صرف) جہاد و نیت باقی ہے
راوی: حکم بن نافع , شعیب , زہری , عامر بن سعد , سعد بن ابی وقاص
حَدَّثَنَا الْحَکَمُ بْنُ نَافِعٍ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي عَامِرُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّکَ لَنْ تُنْفِقَ نَفَقَةً تَبْتَغِي بِهَا وَجْهَ اللَّهِ إِلَّا أُجِرْتَ عَلَيْهَا حَتَّی مَا تَجْعَلُ فِي فَمِ امْرَأَتِکَ
حکم بن نافع، شعیب، زہری، عامر بن سعد، حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے جو کچھ خرچ کرو گے (قلیل یا کثیر) اس کا ثواب ضرور دیا جائے گا ، یہاں تک کہ جو (لقمہ) تم اپنی بی بی کے منہ میں رکھو (اس کا بھی ثواب ملے گا) ۔
Narrated Sa'd bin Abi Waqqas: Allah's Apostle said, "You will be rewarded for whatever you spend for Allah's sake even if it were a morsel which you put in your wife's mouth."