عشاء کا وقت آدھی رات تک ہے اور ابوبرزہ کا بیان ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی تاخیر کو بہتر سمجھتے تھے
راوی: عبدالرحیم , محاربی , زائدہ , حمید , طویل , انس
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ الْمُحَارِبِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ أَخَّرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْعِشَائِ إِلَی نِصْفِ اللَّيْلِ ثُمَّ صَلَّی ثُمَّ قَالَ قَدْ صَلَّی النَّاسُ وَنَامُوا أَمَا إِنَّکُمْ فِي صَلَاةٍ مَا انْتَظَرْتُمُوهَا وَزَادَ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ قَالَ کَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَی وَبِيصِ خَاتَمِهِ لَيْلَتَئِذٍ
عبدالرحیم، محاربی، زائدہ، حمید، طویل، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عشاء کی نماز میں ایک مرتبہ نصف شب تک تاخیر فرمائی اس کے بعد نماز پڑھی اور فرمایا کہ لوگ پڑھ پڑھ کر سو رہے اور تم نماز میں رہے جب تک کہ تم نے اس کا انتظار کیا اور ابن ابی مریم نے اتنی بات زیادہ روایت کی ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم سے یحیی بن ایوب نے کہا وہ کہتے ہیں مجھ سے حمید نے بیان کی انہوں نے انس سے سنا کہ گویا میں اس شب میں آپ کی انگوٹھی کی چمک کو دیکھ رہا ہوں۔
Narrated Anas: The Prophet delayed the 'lsha' prayer till midnight and then he offered the prayer and said, "The people prayed and slept but you have been in prayer as long as you have been waiting for it (the prayer)." Anas added: As if I am looking now at the glitter of the ring of the Prophet on that night.