صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز کے اوقات کا بیان ۔ حدیث 542

عشاء اور عتمہ کا ذکر اور جس نے عشاء اور عتمہ دونوں کہنا جائز خیال کیا ہے اور ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نقل کیا ہے کہ منافقین پر عشاء اور فجر کی نماز تمام نمازوں سے زیادہ گراں ہیں اور فرمایا کہ کاش وہ جان لیں کہ عتمہ اور فجر میں کیا (ثواب) ہے، امام بخاری کہتے ہیں کہ بہتر یہ ہے کہ عشاء کہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ومن بعد صلوۃ العشاء ابوموسیٰ سے منقول ہے کہ انہوں نے کہا کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس عشاء کی نماز میں باری باری سے جاتے تھے (ایک مرتبہ) آپ نے اس کو عتمہ میں پڑھا، ابن عباس اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عشاء میں تاخیر کرتے تھے، انس کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (ایک مرتبہ) پچھلی عشاء میں تاخیر فرما دی، ابن عمر اور ابوایوب اور ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے کہا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مغرب اور عشاء کی نماز پڑھی

راوی: عبدان , عبداللہ , یونس , زہری , سالم , عبداللہ (بن عمر )

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ سَالِمٌ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ قَالَ صَلَّی لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً صَلَاةَ الْعِشَائِ وَهِيَ الَّتِي يَدْعُو النَّاسُ الْعَتَمَةَ ثُمَّ انْصَرَفَ فَأَقْبَلَ عَلَيْنَا فَقَالَ أَرَأَيْتُمْ لَيْلَتَکُمْ هَذِهِ فَإِنَّ رَأْسَ مِائَةِ سَنَةٍ مِنْهَا لَا يَبْقَی مِمَّنْ هُوَ عَلَی ظَهْرِ الْأَرْضِ أَحَدٌ

عبدان، عبداللہ ، یونس، زہری، سالم، عبداللہ (بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ) روایت کرتے ہیں کہ ایک شب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں عشاء کی نماز پڑھائی اور یہ وہی (نماز) ہے، جس کو لوگ عتمہ کہتے تھے، نماز سے فارغ ہو کر ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا کہ میں تمہیں تمہاری اس رات کی خبر دوں، اگلی صدی کے آغاز میں جو لوگ زمین پر (زندہ) ہیں، ان میں سے کوئی باقی نہ رہے گا۔

Narrated Abdullah: "One night Allah's Apostle led us in the 'Isha' prayer and that is the one called Al-'Atma by the people. After the completion of the prayer, he faced us and said, "Do you know the importance of this night? Nobody present on the surface of the earth to-night will be living after one hundred years from this night." (See Hadith No. 575).

یہ حدیث شیئر کریں