مغرب کے وقت کا بیان، عطاء نے کہا ہے کہ بیمار مغرب اور عشاء کی نماز (ایک) ساتھ پڑھ سکتا ہے
راوی: محمد بن مہران , ولید , اوزاعی , ابوالنجاشی عطاء بن صہیب , رافع بن خدیج
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِهْرَانَ قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو النَّجَاشِيِّ صُهَيْبٌ مَوْلَی رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ سَمِعْتُ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ يَقُولُ کُنَّا نُصَلِّي الْمَغْرِبَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَنْصَرِفُ أَحَدُنَا وَإِنَّهُ لَيُبْصِرُ مَوَاقِعَ نَبْلِهِ
محمد بن مہران، ولید، اوزاعی، ابوالنجاشی عطاء بن صہیب، رافع بن خدیج کے زاد کردہ غلام روایت کرتے ہیں کہ میں رافع بن خدیج کو کہتے ہوئے سنا کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ مغرب کی نماز پڑھتے تھے، تو ہم میں سے ہر ایک (نماز پڑھ کے) ایسے وقت میں واپس آجاتا تھا کہ وہ اپنے تیر کے گرنے کے مقامات دیکھ سکتا ہے۔
Narrated Rafi' bin Khadij: We used to offer the Maghrib prayer with the Prophet and after finishing the prayer one of us may go away and could still see as Par as the spots where one's arrow might reach when shot by a bow.