ظہر کی نماز کو عصر کے وقت تک موخر کرنے کا بیان
راوی: نعمان , حماد بن زید , عمرو بن دینار , جابر بن زید , ابن عباس
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّی بِالْمَدِينَةِ سَبْعًا وَثَمَانِيًا الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ فَقَالَ أَيُّوبُ لَعَلَّهُ فِي لَيْلَةٍ مَطِيرَةٍ قَالَ عَسَی
ابونعمان، حماد بن زید، عمرو بن دینار ، جابر بن زید، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ میں ظہر اور عصر کی آٹھ رکعتیں اور مغرب وعشاء کی سات رکعتیں (ایک ساتھ) پڑھیں، تو ایوب نے (جابر سے) کہا کہ شاید بارش والی رات میں ہوگا جابر نے کہا کہ شاید (ایسا ممکن ہے) ۔
Narrated Ibn 'Abbas: "The Prophet prayed eight Rakat for the Zuhr and 'Asr, and seven for the Maghrib and 'Isha prayers in Medina." Aiyub said, "Perhaps those were rainy nights." Anas said, "May be."