نماز کے بے وقت پڑھنے کا بیان
راوی: موسی بن اسمعیل , مہدی , غیلان , انس
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا مَهْدِيٌّ عَنْ غَيْلَانَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ مَا أَعْرِفُ شَيْئًا مِمَّا کَانَ عَلَی عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِيلَ الصَّلَاةُ قَالَ أَلَيْسَ صَنَعْتُمْ مَا صَنَعْتُمْ فِيهَا
موسی بن اسماعیل، مہدی، غیلان، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ جو باتیں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں تھیں، ان میں سے میں اب کوئی بات نہیں پاتا کسی نے کہا کہ (اجی حضرت) نماز تو ویسے ہی باقی ہے، حضرت انس نے کہا (یہ تمہارا خیال ہے) کیا نماز میں جو کچھ تم نے کیا ہے، وہ تمہیں معلوم نہیں کہ اس کے اوقات میں تم کس قدر بے پرواہی کرتے ہو۔
Narrated Ghailan: Anas said, "I do not find (now-a-days) things as they were (practiced) at the time of the Prophet." Somebody said "The prayer (is as it was.)" Anas said, "Have you not done in the prayer what you have done?