نماز اس کے وقت پر پڑھنے کی فضلیت کا بیان
راوی: ابوالولید , ہشام بن عبدالملک , شعبہ , ولید بن عیرار , ابوعمر شیبانی نے عبداللہ بن مسعود
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ الْوَلِيدُ بْنُ الْعَيْزَارِ أَخْبَرَنِي قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عَمْرٍو الشَّيْبَانِيَّ يَقُولُ حَدَّثَنَا صَاحِبُ هَذِهِ الدَّارِ وَأَشَارَ إِلَی دَارِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الْعَمَلِ أَحَبُّ إِلَی اللَّهِ قَالَ الصَّلَاةُ عَلَی وَقْتِهَا قَالَ ثُمَّ أَيٌّ قَالَ ثُمَّ بِرُّ الْوَالِدَيْنِ قَالَ ثُمَّ أَيٌّ قَالَ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي بِهِنَّ وَلَوْ اسْتَزَدْتُهُ لَزَادَنِي
ابوالولید، ہشام بن عبدالملک، شعبہ، ولید بن عیزار، ابوعمر شیبانی نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے اس گھر کے مالک نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اللہ کے نزدیک کون سا عمل زیادہ محبوب ہے؟ آپ نے فرمایا اپنے وقت میں نماز پڑھنا، ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ اس کے بعد کون (سا عمل محبوب ہے) آپ نے فرمایا اس کے بعد والدین کی اطاعت کرنا، ابن مسعود نے کہا کہ اس کے بعد کون (سا عمل محبوب ہے) آپ نے فرمایا کہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنا، ابن مسعود کہتے ہیں کہ آپ نے مجھ سے اسی قدر بیان فرمایا: اور اگر میں آپ سے زیادہ پوچھتا تو (امید تھی کہ) آپ زیادہ بیان فرما دیتے۔
Narrated 'Abdullah: I asked the Prophet "Which deed is the dearest to Allah?" He replied, "To offer the prayers at their early stated fixed times." I asked, "What is the next (in goodness)?" He replied, "To be good and dutiful to your parents" I again asked, "What is the next (in goodness)?" He replied, 'To participate in Jihad (religious fighting) in Allah's cause." 'Abdullah added, "I asked only that much and if I had asked more, the Prophet would have told me more."