اللہ تعالیٰ کا قول کہ اللہ کی طرف رجوع کرو اور اس سے ڈرتے رہو اور نماز قائم کرو اور مشرکین میں سے نہ ہوجاؤ
راوی: قتیبہ بن سعید , عباد بن عباد , ابوجمرہ , ابن عباس
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبَّادٌ هُوَ ابْنُ عَبَّادٍ عَنْ أَبِي جَمْرَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَدِمَ وَفْدُ عَبْدِ الْقَيْسِ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا إِنَّا مِنْ هَذَا الْحَيِّ مِنْ رَبِيعَةَ وَلَسْنَا نَصِلُ إِلَيْکَ إِلَّا فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ فَمُرْنَا بِشَيْئٍ نَأْخُذْهُ عَنْکَ وَنَدْعُو إِلَيْهِ مَنْ وَرَائَنَا فَقَالَ آمُرُکُمْ بِأَرْبَعٍ وَأَنْهَاکُمْ عَنْ أَرْبَعٍ الْإِيمَانِ بِاللَّهِ ثُمَّ فَسَّرَهَا لَهُمْ شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ وَإِقَامُ الصَّلَاةِ وَإِيتَائُ الزَّکَاةِ وَأَنْ تُؤَدُّوا إِلَيَّ خُمُسَ مَا غَنِمْتُمْ وَأَنْهَی عَنْ الدُّبَّائِ وَالْحَنْتَمِ وَالْمُقَيَّرِ وَالنَّقِيرِ
قتیبہ بن سعید، عباد بن عباد، ابوجمرہ، ابن عباس روایت کرتے ہیں کہ عبدالقیس کا وفد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ان لوگوں نے کہا کہ ہم قبیلہ ربیعہ کی ایک شاخ ہیں اور ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے صرف حرم کے مہینے مل سکتے ہیں، اس لئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں ایسی بات بتائیں جس پر ہم عمل کریں اور اپنے پیچھے رہنے والوں کو اس کی طرف بلائیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں تمہیں چار باتوں کا حکم دیتا ہوں اور چار باتوں سے منع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا اور اس کی تفسیر بیان کی، کہ اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ میں اللہ کا رسول ہوں اور نماز کا قائم کرنا اور زکوۃ کا دینا اور مال غنیمت کا پانچواں حصہ دینا اور میں تمہیں دباء حنتم مقیر اور نقیر کے استعمال سے روکتا ہوں۔ (کدو اور کھجور کے تنہ کو کھود کر شراب نوشی کے کام لاتے تھے اور اس کے استعمال سے اس لئے ممانعت کی گئی کہ اس کی حرمت دلوں میں راسخ ہوجائے، دباء حنتم مقیر اور نقیر ان ہی برتنوں کے نام تھے)
Narrated Ibn 'Abbas: "Once a delegation of 'Abdul Qais came to Allah's Apostle and said, "We belong to such and such branch of the tribe of Rab'a and we can only come to you in the sacred months. Order us to do something good so that we may (carry out) take it from you and also invite to it our people whom we have left behind (at home)." The Prophet said, " I order you to do four things and forbid you from four things. (The first four are as follows):
1. To believe in Allah. (And then he: explained it to them i.e.) to testify that none has the right to be worshipped but Allah and (Muhammad) am Allah's Apostle
2. To offer prayers perfectly (at the stated times):
3. To pay Zakat (obligatory charity)
4. To give me Khumus
(The other four things which are forbidden are as follows):
1. Dubba
2. Hantam
3. Muqaiyat
4. Naqir (all these are utensils used for the preparation of alcoholic drinks)."