تھوک کا ہاتھ کے ذریعے مسجد سے صاف کر دینے کا بیان
راوی: عبداللہ بن یوسف مالک ہشام بن عروہ , عروہ , عائشہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی فِي جِدَارِ الْقِبْلَةِ مُخَاطًا أَوْ بُصَاقًا أَوْ نُخَامَةً فَحَکَّهُ
عبداللہ بن یوسف مالک ہشام بن عروہ، عروہ، ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ قبلہ کی دیوار میں کچھ ناک کا لعاب یا بلغم یا تھوک دیکھا، تو آپ نے اسے صاف کر دیا۔
Narrated 'Aisha: (The mother of faithful believers) Allah's Apostle saw some nasal secretions, expectoration or sputum on the wall of the mosque in the direction of the Qibla and scraped it off.