قبلہ کے متعلق جو منقول ہے اور جنہوں نے بھول کر غیر قبلہ کی طرف نماز پڑھنے والے کے لئے اعادہ ضروی خیال نہیں کیا اور بے شک نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی دو رکعتوں میں سلام پھیر کر لوگوں کی طرف اپنا منہ کر لیا اس کے بعد جو باقی تھا اسے پورا کیا
راوی: مسدد , یحیی , شعبہ , حکم , ابراہیم , علقمہ , عبداللہ (بن مسعود)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ صَلَّی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ خَمْسًا فَقَالُوا أَزِيدَ فِي الصَّلَاةِ قَالَ وَمَا ذَاکَ قَالُوا صَلَّيْتَ خَمْسًا فَثَنَی رِجْلَيْهِ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ
مسدد، یحیی ، شعبہ، حکم، ابراہیم، علقمہ، عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (ایک مرتبہ) ظہر میں پانچ رکعتیں پڑھیں، صحابہ نے عرض کیا کہ نماز میں (کچھ) زیادتی کردی گئی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ کیا؟ لوگوں نے عرض کیا کہ آپ نے پانچ رکعتیں پڑھیں، عبداللہ کہتے ہیں پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیر موڑ کر دو سجدے کئے۔
Narrated 'Abdullah: "Once the Prophet offered five Rakat in Zuhr prayer. He was asked, "Is there an increase in the prayer?" The Prophet said, "And what is it?" They said, "you have prayed five Rakat.' So he bent his legs and performed two prostrations (of Sahu).