صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 393

اللہ تعالیٰ کا فرمان کہ مقام ابراہیم کو مصلی بناو

راوی: اسحق بن نصر , عبدالرزاق , ابن جریج , عطاء , ابن عباس

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَائٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ لَمَّا دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْتَ دَعَا فِي نَوَاحِيهِ کُلِّهَا وَلَمْ يُصَلِّ حَتَّی خَرَجَ مِنْهُ فَلَمَّا خَرَجَ رَکَعَ رَکْعَتَيْنِ فِي قُبُلِ الْکَعْبَةِ وَقَالَ هَذِهِ الْقِبْلَةُ

اسحاق بن نصر، عبدالرزاق، ابن جریج، عطاء، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما روایت کرتے ہیں کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کعبہ میں داخل ہوئے، تو آپ نے اس کے تمام گوشوں میں دعا کی، اور نماز نہیں پڑھی، یہاں تک کہ آپ کعبہ سے نکل آئے، تو آپ نے کعبہ کے سامنے دو رکعت نماز پڑھی اور فرمایا کہ یہ قبلہ ہے۔

Narrated Ibn Abbas: When the Prophet entered the Ka'ba, he invoked Allah in each and every side of it and did not pray till he came out of it, and offered a two-Rak'at prayer facing the Ka'ba and said, "This is the Qibla."

یہ حدیث شیئر کریں