صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 388

استقبال قبلہ کی فضیلت کا بیان، اپنے پیروں کی انگلیوں کو بھی قبلہ رخ رکھنا چاہئے اس کو ابوحمید نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کیا ہے

راوی: عمرو بن عباس , ابن مہدی , منصور بن سعد , میموں بن سیاہ , انس بن مالک

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبَّاسٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمَهْدِيِّ قَالَ حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ سِيَاهٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ صَلَّی صَلَاتَنَا وَاسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنَا وَأَکَلَ ذَبِيحَتَنَا فَذَلِکَ الْمُسْلِمُ الَّذِي لَهُ ذِمَّةُ اللَّهِ وَذِمَّةُ رَسُولِهِ فَلَا تُخْفِرُوا اللَّهَ فِي ذِمَّتِهِ

عمرو بن عباس، ابن مہدی، منصور بن سعد، میمون بن سیاہ، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو کوئی ہماری (جیسی) نماز پڑھے اور ہمارے قبلہ کی طرف منہ کرے اور ہمارا ذبیحہ کھا لے، تو وہی مسلمان ہے، جس کے لئے اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ذمہ ہے، تو تم اللہ کی ذمہ داری میں خیانت نہ کرو۔

Narrated Anas bin Malik: Allah's Apostle said, "Whoever prays like us and faces our Quibla and eats our slaughtered animals is a Muslim and is under Allah's and His Apostle's protection. So do not betray Allah by betraying those who are in His protection."

یہ حدیث شیئر کریں