سخت گرمی میں کپڑے پر سجدہ کرنے کا بیان، حسن بصری نے کہا ہے کہ لوگ عمامہ اور پگڑی پر سجدہ کرلیا کرتے تھے اور ان کے ہاتھ ان کی آستین میں ہوتے تھے
راوی: ابولولید , ہشام بن عبدالملک , بشربن مفضل , غالب قطان , بکر بن عبداللہ , انس بن مالک
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ قَالَ حَدَّثَنِي غَالِبٌ الْقَطَّانُ عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کُنَّا نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَضَعُ أَحَدُنَا طَرَفَ الثَّوْبِ مِنْ شِدَّةِ الْحَرِّ فِي مَکَانِ السُّجُودِ
ابوالولید، ہشام بن عبدالملک، بشربن مفضل، غالب قطان، بکر بن عبداللہ ، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ نماز پڑھتے تھے، تو ہم میں سے بعض لوگ گرمی کی شدت سے سجدہ کی جگہ کپڑے کا کنارہ بچھا لیا کرتے تھے۔
Narrated Anas bin Malik: We used to pray with the Prophet and some of us used to place the ends of their clothes at the place of prostration because of scorching heat.