صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 358

جب کپڑا تنگ ہو (تو کس طرح نماز پڑھے)

راوی: یحیی بن صالح , فلیح بن سلیمان , سعید بن حارث

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ صَالِحٍ قَالَ حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ سَأَلْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ فَقَالَ خَرَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ فَجِئْتُ لَيْلَةً لِبَعْضِ أَمْرِي فَوَجَدْتُهُ يُصَلِّي وَعَلَيَّ ثَوْبٌ وَاحِدٌ فَاشْتَمَلْتُ بِهِ وَصَلَّيْتُ إِلَی جَانِبِهِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ مَا السُّرَی يَا جَابِرُ فَأَخْبَرْتُهُ بِحَاجَتِي فَلَمَّا فَرَغْتُ قَالَ مَا هَذَا الِاشْتِمَالُ الَّذِي رَأَيْتُ قُلْتُ کَانَ ثَوْبٌ يَعْنِي ضَاقَ قَالَ فَإِنْ کَانَ وَاسِعًا فَالْتَحِفْ بِهِ وَإِنْ کَانَ ضَيِّقًا فَاتَّزِرْ بِهِ

یحیی بن صالح، فلیح بن سلیمان، سعید بن حارث کہتے ہیں کہ ہم نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کا حکم پوچھا انہوں نے کہا میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہمراہ آپ کے کسی سفر میں نکلا، ایک رات کو اپنی کسی ضرورت سے میں (آپ کے پاس) آیا میں نے آپ کو نماز پڑھتے ہوئے پایا اور میرے (جسم کے) اوپر ایک کپڑا تھا، تو میں نے اس سے اشتمال کیا اور آپ کے پہلو میں (کھڑے ہو کر) میں نے نماز پڑھی، جب آپ فارغ ہوئے تو فرمایا کہ اے جابر رات کو آنا کیسے ہوا؟ میں نے آپ کو اپنی ضرورت بتائی، جب میں فارغ ہوا تو آپ نے فرمایا یہ اشتمال جو میں نے دیکھا کیسا تھا؟ میں نے کہا ایک کپڑا تھا، آپ نے فرمایا اگر کپڑا وسیع ہو تو اس سے التحاف کر لیا کرو اور اگر تنگ ہو تو اس کی تہبند بنالو۔

Narrated Said bin Al-Harith: I asked Jabir bin 'Abdullah about praying in a single garment. He said, "I travelled with the Prophet during some of his journeys, and I came to him at night for some purpose and I found him praying. At that time, I was wearing a single garment with which I covered my shoulders and prayed by his side. When he finished the prayer, he asked, 'O Jabir! What has brought you here?' I told him what I wanted. When I finished, he asked, 'O Jabir! What is this garment which I have seen and with which you covered your shoulders?' I replied, 'It is a (tight) garment.' He said, 'If the garment is large enough, wrap it round the body (covering the shoulders) and if it is tight (too short) then use it as an Izar (tie it around your waist only.)' "

یہ حدیث شیئر کریں