جب ایک کپڑے میں نماز پڑھے، تو چاہیے کہ اس کا کچھ حصہ اپنے شانے پر ڈال لے
راوی: ابو عاصم , مالک , ابوالزناد , عبدالرحمن اعرج , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُصَلِّي أَحَدُکُمْ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ لَيْسَ عَلَی عَاتِقَيْهِ شَيْئٌ
ابو عاصم، مالک، ابوالزناد، عبدالرحمن اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص ایسے ایک کپڑے میں نماز نہ پڑھے، جس میں اس کے شانے پر کچھ نہ ہو۔
Narrated Abu Huraira: The Prophet said, "None of you should offer prayer in a single garment that does not cover the shoulders."