شب معراج میں نماز کس طرح فرض کی گئی ابن عباس نے کہا ہے کہ مجھ سے ابو سفیان بن حرب نے ہرقل کی حدیث میں بیان کیا کہ وہ یعنی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں نماز اور صدقہ اور پرہیزگاری کا حکم دیتے ہیں
راوی: عبداللہ بن یوسف , مالک صالح , بن کیسان , عروہ بن زبیر , عائشہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ صَالِحِ بْنِ کَيْسَانَ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ قَالَتْ فَرَضَ اللَّهُ الصَّلَاةَ حِينَ فَرَضَهَا رَکْعَتَيْنِ رَکْعَتَيْنِ فِي الْحَضَرِ وَالسَّفَرِ فَأُقِرَّتْ صَلَاةُ السَّفَرِ وَزِيدَ فِي صَلَاةِ الْحَضَرِ
عبداللہ بن یوسف، مالک صالح، بن کیسان، عروہ بن زبیر، ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ اللہ نے جب نماز فرض کی تھی، تو دو دو رکعتیں فرض کی تھیں، حضر میں بھی اور سفر میں بھی، سفر کی نماز تو اپنی اصلی حالت پر قائم رکھی گئی اور حضر کی نماز میں زیادتی کردی گی۔
Narrated 'Aisha: The mother of believers: Allah enjoined the prayer when He enjoined it, it was two Rakat only (in every prayer) both when in residence or on journey. Then the prayers offered on journey remained the same, but (the Rakat of) the prayers for non-travellers were increased.