جس شخص کو غسل کی ضرورت ہو جائے اگر اسے مریض ہو جانے یا مر جانے کا خوف ہو تو تیمم کر لے بیان کیا جاتا ہے کہ عمر بن عاص ایک سربہ کہ رات میں جنبی ہو گئے تو انہوں نے تیمم کر لیا اور تم اپنی جانوں کو قتل نہ کرو بے شک اللہ تم پر مہربان ہے کی تلاوت کی پھر یہ واقعہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کیا گیا تو آپ نے ملا مت نہیں کی
راوی: بشر بن خالد , محمد بن جعفر , غندر , شعبہ , سلیمان , ابووائل
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ هُوَ غُنْدَرٌ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ قَالَ أَبُو مُوسَی لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ إِذَا لَمْ يَجِدْ الْمَائَ لَا يُصَلِّي قَالَ عَبْدُ اللَّهِ لَوْ رَخَّصْتُ لَهُمْ فِي هَذَا کَانَ إِذَا وَجَدَ أَحَدُهُمْ الْبَرْدَ قَالَ هَکَذَا يَعْنِي تَيَمَّمَ وَصَلَّی قَالَ قُلْتُ فَأَيْنَ قَوْلُ عَمَّارٍ لِعُمَرَ قَالَ إِنِّي لَمْ أَرَ عُمَرَ قَنِعَ بِقَوْلِ عَمَّارٍ
بشر بن خالد، محمد بن جعفر، غندر، شعبہ، سلیمان، ابووائل رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ابوموسی نے عبداللہ بن مسعود سے کہا کہ اگر (غسل کی ضروت والا) پانی نہ پائے، تو نماز نہ پڑھے، عبداللہ نے کہا ہاں! اگر ایک مہینہ تک پانی نہ پائے، تو بھی نماز نہ پڑھے، میں اگر انہیں اس بارے میں اجازت دے دوں گا، تو جب ان میں سے کوئی سردی دیکھے گا تو تیمم کر کے نماز پڑھ لے گا، ابوموسی کہتے ہیں میں نے کہا کہ عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہنا کہاں گیا؟ عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بولے کہ عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قول پر بھروسہ نہیں کیا۔
Narrated Abu Wail: Abu Muisa said to'Abdullah bin Mas'ud, "If one does not find water (for ablution) can he give up the prayer?" Abdullah replied, "If you give the permission to perform Tayammum they will perform Tayammum even if water was available if one of them found it cold." Abu Musa said, "What about the statement of 'Ammar to 'Umar?" 'Abdullah replied, "Umar was not satisfied by his statement."