جب مستحاضہ طہر دیکھے تو کیا کرے ؟ ابن عباس کہتے ہیں کہ غسل کرے اور نماز پڑھے خواہ ( صرف) دن کی ایک گھڑی باقی ہو اور اس کا شوہر بھی اس کے پاس آسکتا ہے، جب کہ اس نے نماز پڑھ لی ہو، نماز بڑی چیز ہے
راوی: احمد بن یونس , زہیر , ہشام بن عروہ , عروہ , عائشہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ عَنْ زُهَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَقْبَلَتْ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلَاةَ وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْسِلِي عَنْکِ الدَّمَ وَصَلِّي
احمد بن یونس، زہیر، ہشام بن عروہ، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب حیض کا زمانہ آجائے تو نماز چھوڑ دو اور جب گذر جائے تو اپنے جسم سے خون کو دھو کر نماز پڑھ لو۔
Narrated 'Aisha: The Prophet said to me, "Give up the prayer when your menses begin and when it has finished, wash the blood off your body (take a bath) and start praying."