صحیح بخاری ۔ جلد اول ۔ حیض کا بیان۔ ۔ حدیث 319

حائضہ عورت نماز کی قضا نہ کرے، جابر بن عبداللہ اور ابو سعید (خدری) رضی اللہ عنہما نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کیا ہے کہ (حائضہ عورت) نماز چھوڑ دے

راوی: موسی بن اسمعیل , ہمام , قتادہ , معاذہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ قَالَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ قَالَ حَدَّثَتْنِي مُعَاذَةُ أَنَّ امْرَأَةً قَالَتْ لِعَائِشَةَ أَتَجْزِي إِحْدَانَا صَلَاتَهَا إِذَا طَهُرَتْ فَقَالَتْ أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ کُنَّا نَحِيضُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا يَأْمُرُنَا بِهِ أَوْ قَالَتْ فَلَا نَفْعَلُهُ

موسی بن اسماعیل، ہمام، قتادہ، حضرت معاذہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتی ہیں کہ ایک عورت نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے کہا کہ کیا ہم میں سے کسی کو اس کی نماز صرف اسی قدر زمانہ میں جبکہ وہ طاہر رہے کافی ہے ؟ تو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا کہ کیا تو حروریہ ہے، یقینا ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ رہتے تھے اور حیض آتا تھا، مگر آپ ہمیں نماز کی قضا پڑھنے کا حکم نہ دیتے تھے، یا عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے یہ کہا کہ ہم قضا نہ پڑھتے تھے۔

Narrated Mu'adha: A woman asked 'Aisha, "Should I offer the prayers that which I did not offer because of menses" 'Aisha said, "Are you from the Huraura' (a town in Iraq?) We were with the Prophet and used to get our periods but he never ordered us to offer them (the Prayers missed during menses)." 'Aisha perhaps said, "We did not offer them."

یہ حدیث شیئر کریں