حائضہ عورت حج اور عمرہ کا احرام کس طرح باندھے ؟
راوی: یحیی بن بکیر , لیث , عقیل , ابن شہاب , عروہ , عائشہ
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَمِنَّا مَنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ وَمِنَّا مَنْ أَهَلَّ بِحَجٍّ فَقَدِمْنَا مَکَّةَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَحْرَمَ بِعُمْرَةٍ وَلَمْ يُهْدِ فَلْيُحْلِلْ وَمَنْ أَحْرَمَ بِعُمْرَةٍ وَأَهْدَی فَلَا يُحِلُّ حَتَّی يُحِلَّ بِنَحْرِ هَدْيِهِ وَمَنْ أَهَلَّ بِحَجٍّ فَلْيُتِمَّ حَجَّهُ قَالَتْ فَحِضْتُ فَلَمْ أَزَلْ حَائِضًا حَتَّی کَانَ يَوْمُ عَرَفَةَ وَلَمْ أُهْلِلْ إِلَّا بِعُمْرَةٍ فَأَمَرَنِي النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَنْقُضَ رَأْسِي وَأَمْتَشِطَ وَأُهِلَّ بِحَجٍّ وَأَتْرُکَ الْعُمْرَةَ فَفَعَلْتُ ذَلِکَ حَتَّی قَضَيْتُ حَجِّي فَبَعَثَ مَعِي عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَکْرٍ الصِّدِّيقِ وَأَمَرَنِي أَنْ أَعْتَمِرَ مَکَانَ عُمْرَتِي مِنْ التَّنْعِيمِ
یحیی بن بکیر، لیث، عقیل، ابن شہاب، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ ہم حجۃ الوداع میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ نکلے، ہم میں سے بعض لوگ وہ تھے، جنہوں نے عمرہ کا احرام باندھا تھا، جب ہم مکہ میں آئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے عمرہ کا احرام باندھا ہو اور ہدی نہ لایا ہو، تو اس کو احرام سے باہر ہو جانا چاہئے، اور جس نے عمرہ کا احرام باندھا ہو ہدی لایا ہو، تو وہ جب تک قربانی نہ کر لے، احرام سے باہر نہ ہو، اور جس نے حج کا احرام باندھا ہو، وہ اپنا حج پورا کرلے، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ میں حائضہ ہو گئی، اور مسلسل حیض آتا رہا، یہاں تک کہ عرفہ کا دن آگیا اور میں نے صرف عمرہ کا احرام باندھا تھا، تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں اپنا سر کھول ڈالوں اور کنگھی کروں اور حج کا احرام باندھوں اور عمرہ کو سر دست چھوڑ دوں، چنانچہ میں نے یہی کیا، جب میں نے اپنا حج پورا کرلیا، تو آپ نے میرے ہمراہ عبدالرحمن بن ابی بکر کو بھیج دیا اور مجھے حکم دیا کہ میں اپنے عمرہ کے بدلے تنعیم سے عمرہ کر آؤں۔
Narrated 'Urwa: 'Aisha said, "We set out with the Prophet in his last Hajj. Some of us intended to perform 'Umra while others Hajj. When we reached Mecca, Allah's Apostle said, 'Those who had assumed the lhram for'Umra and had not brought the Hadi should finish his lhram and whoever had assumed the Ihram for 'Umra and brought the Hadi should not finish the Ihram till he has slaughtered his Hadi and whoever had assumed the lhram for Hajj should complete his Hajj." 'Aisha further said, "I got my periods (menses) and kept on menstruating till the day of 'Arafat, and I had assumed the Ihram for 'Umra only (Tamattu'). The Prophet ordered me to undo and comb my head hair and assume the lhram for Hajj only and leave the 'Umra. I did the same till I completed the Hajj. Then the Prophet sent 'Abdur Rahman bin Abi Bakr with me and ordered me to perform 'Umra from At-Tan'im in lieu of the missed 'Umra."