عورت جب کہ حیض سے پاک ہو تو غسل میں بدن کیسے ملے اور وہ کیسے غسل کرے اور ( کس طرح) مشک کا لگا ہوا کپڑا لے کر اسے خون ( نکلنے) کے مقام پر ملے۔
راوی: یحیی , ابن عیینہ , منصور بن صفیہ , صفیہ , عائشہ
حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ صَفِيَّةَ عَنْ أُمِّهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ غُسْلِهَا مِنْ الْمَحِيضِ فَأَمَرَهَا کَيْفَ تَغْتَسِلُ قَالَ خُذِي فِرْصَةً مِنْ مَسْکٍ فَتَطَهَّرِي بِهَا قَالَتْ کَيْفَ أَتَطَهَّرُ قَالَ تَطَهَّرِي بِهَا قَالَتْ کَيْفَ قَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ تَطَهَّرِي فَاجْتَبَذْتُهَا إِلَيَّ فَقُلْتُ تَتَبَّعِي بِهَا أَثَرَ الدَّمِ
یحیی ، ابن عیینہ، منصور بن صفیہ، صفیہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ ایک عورت نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنے غسل حیض کے متعلق پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے حکم دیا کہ اس طرح غسل کرے، فرمایا کہ ایک ٹکڑا (کپڑے کا) مشک سے (بسا ہوا) لے اور اس سے صفائی کر، اس نے عرض کیا کہ اس سے کس طرح صفائی کروں؟ آپ نے فرمایا: سبحان اللہ! صفائی کرلے، تو میں نے اس عورت کو اپنی طرف کھینچ لیا اور کہا کہ اسے خون کے مقام پر پھیر دے۔
Narrated 'Aisha: A woman asked the Prophet about the bath which is take after finishing from the menses. The Prophet told her what to do and said, "Purify yourself with a piece of cloth scented with musk." The woman asked, "How shall I purify myself with it" He said, "Subhan Allah! Purify yourself (with it)." I pulled her to myself and said, "Rub the place soiled with blood with it."