حائضہ عورت سے اختلاط کرنے کا بیان
راوی: اسمعیل بن خلیل , علی بن مسہر , ابواسحق شیبانی , عبدالرحمن بن اسود
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ خَلِيلٍ قَالَ أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ هُوَ الشَّيْبَانِيُّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَتْ إِحْدَانَا إِذَا کَانَتْ حَائِضًا فَأَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُبَاشِرَهَا أَمَرَهَا أَنْ تَتَّزِرَ فِي فَوْرِ حَيْضَتِهَا ثُمَّ يُبَاشِرُهَا قَالَتْ وَأَيُّکُمْ يَمْلِکُ إِرْبَهُ کَمَا کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْلِکُ إِرْبَهُ تَابَعَهُ خَالِدٌ وَجَرِيرٌ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ
اسمعیل بن خلیل، علی بن مسہر، ابواسحاق شیبانی، عبدالرحمن بن اسود اپنے والد سے اور وہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ ہم میں سے جب کسی بیوی کو حیض آجاتا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے اختلاط کرنا چاہتے، تو اسے حکم دیتے تھے کہ اپنے حیض کے غلبہ کی حالت میں ازار پہن لے، اس کے بعد آپ اس سے اختلاط کرتے تھے، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا کہ تم میں سے کوئی شخص اپنی خواہش پر کوئی اس قدر قابو نہیں رکھتا ہے، جس قدر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی خواہش پر قابو رکھتے تھے۔
Narrated 'Abdur-Rahman bin Al-Aswad: (On the authority of his father) 'Aisha said: "Whenever Allah's Apostle wanted to fondle anyone of us during her periods (menses), he used to order her to put on an Izar and start fondling her." 'Aisha added, "None of you could control his sexual desires as the Prophet could."