حیض کو نفاس کہنے کا بیان
راوی: مکی بن ابراہیم , ہشام , یحیی بن ابی کثیر , ابوسلمہ , زینب بنت ام سلمہ
حَدَّثَنَا الْمَکِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أُمِّ سَلَمَةَ حَدَّثَتْهُ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ حَدَّثَتْهَا قَالَتْ بَيْنَا أَنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُضْطَجِعَةٌ فِي خَمِيصَةٍ إِذْ حِضْتُ فَانْسَلَلْتُ فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حِيضَتِي قَالَ أَنُفِسْتِ قُلْتُ نَعَمْ فَدَعَانِي فَاضْطَجَعْتُ مَعَهُ فِي الْخَمِيلَةِ
مکی بن ابراہیم، ہشام، یحیی بن ابی کثیر، ابوسلمہ، زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ اس درمیان میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ ایک چادر میں لیٹی تھی، کہ یکایک مجھے حیض آگیا، میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے کھسک گئی اور میں نے اپنے حیض کے کپڑے پہن لئے، آپ نے فرمایا کہ کیا تمہیں نفاس آگیا، میں نے کہا ہاں! آپ نے مجھے بلایا اور میں آپ کے ہمراہ (اسی ایک) چادر میں لیٹی رہی۔
Narrated Um Salama: While I was lying with the Prophet under a single woolen sheet, I got the menses. I slipped away and put on the clothes for menses. He said, "Have you got "Nifas" (menses)?" I replied, "Yes." He then called me and made me lie with him under the same sheet.