مرد کا اپنی بیوی کی گود میں (سر رکھ کر) حیض کی حالت میں قرآن کی تلاوت کرنے کا بیان۔ ابووائل اپنی خادمہ کو بحالت حیض ابورزین کے پاس بھیج دیتے تھے تو وہ انہیں قرآن مجید اس کے (جزدان کے) فیتہ کو پکڑ کے لادیتی تھیں۔
راوی: ابونعیم , الفضل بن دکین , زہیر , منصوربن صفیہ , صفیہ نے عائشہ
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ الْفَضْلُ بْنُ دُکَيْنٍ سَمِعَ زُهَيْرًا عَنْ مَنْصُورِ بْنِ صَفِيَّةَ أَنَّ أُمَّهُ حَدَّثَتْهُ أَنَّ عَائِشَةَ حَدَّثَتْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَتَّکِئُ فِي حَجْرِي وَأَنَا حَائِضٌ ثُمَّ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ
ابونعیم، الفضل بن دکین ، زہیر، منصوربن صفیہ، صفیہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری گود میں تکیہ لگا لیتے تھے حالانکہ میں حائضہ ہوتی تھی، پھر آپ قرآن مجید کی تلاوت فرماتے تھے۔
Narrated 'Aisha: The Prophet used to lean on my lap and recite Qur'an while I was in menses.