حالت حیض میں عورت کا اپنے شوہر کے سر کو دھونے اور اس میں کنگھی کرنے کا بیان
راوی: ابراہیم بن موسی , ہشام بن یوسف , ابن جریح , ہشام بن عروہ , عروہ
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی قَالَ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ قَالَ أَخْبَرَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ عُرْوَةَ أَنَّهُ سُئِلَ أَتَخْدُمُنِي الْحَائِضُ أَوْ تَدْنُو مِنِّي الْمَرْأَةُ وَهِيَ جُنُبٌ فَقَالَ عُرْوَةُ کُلُّ ذَلِکَ عَلَيَّ هَيِّنٌ وَکُلُّ ذَلِکَ تَخْدُمُنِي وَلَيْسَ عَلَی أَحَدٍ فِي ذَلِکَ بَأْسٌ أَخْبَرَتْنِي عَائِشَةُ أَنَّهَا کَانَتْ تُرَجِّلُ تَعْنِي رَأْسَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ حَائِضٌ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَئِذٍ مُجَاوِرٌ فِي الْمَسْجِدِ يُدْنِي لَهَا رَأْسَهُ وَهِيَ فِي حُجْرَتِهَا فَتُرَجِّلُهُ وَهِيَ حَائِضٌ
ابراہیم بن موسی، ہشام بن یوسف، ابن جریح، ہشام بن عروہ، عروہ سے روایت ہے کہ ان سے پوچھا گیا کہ حائضہ عورت میری خدمت کر سکتی ہے، یا عورت بحالت جنابت میرے قریب آسکتی ہے، تو عروہ نے کہا یہ سب میرے نزدیک آسان (جائز) ہیں اور یہ سب عورتیں میری خدمت کرتی ہیں اور میری کیا تخصیص، اس بات میں کسی کے لئے بھی کچھ حرج نہیں ہے، (کیوں کہ) مجھے عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے خبر دی ہے کہ وہ بحالت حیض رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر میں کنگھی کر دیتی تھیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت مسجد میں معتکف ہوتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا سر عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے قریب کر دیتے تھے اور عائشہ اپنے حجرہ میں ہوتی تھیں وہ بحالت حیض ہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے (سر میں) کنگھی کر دیتی تھیں۔
Narrated 'Urwa: A person asked me, "Can a woman in menses serve me? And can a Junub woman come close to me?" I replied, "All this is easy for me. All of them can serve me, and there is no harm for any other person to do the same. 'Aisha told me that she used to comb the hair of Allah's Apostle while she was in her menses, and he was in Itikaf (in the mosque). He would bring his head near her in her room and she would comb his hair, while she used to be in her menses."