جب جماع کر لے پھر دوبارہ کرنا چاہے اور جس نے ایک ہی غسل میں اپنی تمام بیویوں کے پاس دورہ کیا
راوی: محمد بن بشار , ابن ابی عدی , یحیی بن سعید , شعبہ , ابراہیم بن محمد بن منتشر
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ وَيَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ ذَکَرْتُهُ لِعَائِشَةَ فَقَالَتْ يَرْحَمُ اللَّهُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ کُنْتُ أُطَيِّبُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَطُوفُ عَلَی نِسَائِهِ ثُمَّ يُصْبِحُ مُحْرِمًا يَنْضَح طِيبًا
محمد بن بشار، ابن ابی عدی، یحیی بن سعید، شعبہ، ابراہیم بن محمد بن منتشر اپنے والد منتشر سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا کہ میں نے یہ بات عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے بیان کی تو انہوں نے کہا کہ اللہ ابوعبدالرحمن پر رحم کرے! میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشبو لگا دیا کرتی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیویوں کے پاس جاتے تھے، پھر صبح کو احرام باندھ لیتے تھے، خوشبو کی مہک (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم سے) نکلتی رہتی تھی۔
Narrated Muhammad bin Al-Muntathir: On the authority of his father that he had asked 'Aisha (about the Hadith of Ibn 'Umar). She said, "May Allah be Merciful to Abu 'Abdur-Rahman. I used to put scent on Allah's Apostle and he used to go round his wives, and in the morning he assumed the Ihram, and the fragrance of scent was still coming out from his body."