طلاق میں شرطیں لگانے کا بیان اور ابن مسیب اور حسن اور عطاء نے کہا طلاق کا لفظ (شرطوں سے) پہلے کہے یا بعد میں کہے اس کا نفاذ شرط کے مطابق ہوگا۔
راوی: محمد بن عرعرہ شعبہ عدی بن ثابت ابوحازم ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ التَّلَقِّي وَأَنْ يَبْتَاعَ الْمُهَاجِرُ لِلْأَعْرَابِيِّ وَأَنْ تَشْتَرِطَ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ أُخْتِهَا وَأَنْ يَسْتَامَ الرَّجُلُ عَلَی سَوْمِ أَخِيهِ وَنَهَی عَنْ النَّجْشِ وَعَنْ التَّصْرِيَةِ تَابَعَهُ مُعَاذٌ وَعَبْدُ الصَّمَدِ عَنْ شُعْبَةَ وَقَالَ غُنْدَرٌ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ نُهِيَ وَقَالَ آدَمُ نُهِينَا وَقَالَ النَّضْرُ وَحَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ نَهَی
محمد بن عرعرہ شعبہ عدی بن ثابت ابوحازم ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی شخص قافلہ والوں سے باہر جا کر ملے اور یہ کہ شہری دیہاتی کے لئے بیع کرے اور یہ کہ کوئی عورت اپنی بہن کی طلاق کی شرط کرے اور اس سے بھی منع فرمایا کہ کوئی آدمی اپنے بھائی کی قیمت پر قیمت لگائے اور دلالی اور تصریہ (تھن میں دودھ چھوڑ دینا تاکہ بیچنے کے وقت معلوم ہو کہ یہ جانور دودھ بہت دیتا ہے) سے بھی منع فرمایا تھا معاذ اور عبدالصمد نے شعبہ سے اس کے متابع حدیث روایت کی اور غندر اور عبدالرحمن کی روایت میں نہی کا لفظ ہے (یعنی منع کیا گیا) اور آدم نے نہیں کا لفظ بیان کیا یعنی ہم کو منع کیا گیا اور نضر اور حجاج بن منہال نے نہی کا لفظ استعمال کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا۔
Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle forbade (1) the meeting of the caravan (of goods) on the way, (2) and that a residing person buys for a bedouin, (3) and that a woman stipulates the divorce of the wife of the would-be husband, (4) and that a man tries to cause the cancellation of a bargain concluded by another. He also forbade An-Najsh (see Hadith 824) and that one withholds the milk in the udder of the animal so that he may deceive people on selling it.