بیع میں شرطوں کا بیان ۔
راوی: عبداللہ بن مسلمہ لیث ابن شہاب عروہ عائشہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّ بَرِيرَةَ جَائَتْ عَائِشَةَ تَسْتَعِينُهَا فِي کِتَابَتِهَا وَلَمْ تَکُنْ قَضَتْ مِنْ کِتَابَتِهَا شَيْئًا قَالَتْ لَهَا عَائِشَةُ ارْجِعِي إِلَی أَهْلِکِ فَإِنْ أَحَبُّوا أَنْ أَقْضِيَ عَنْکِ کِتَابَتَکِ وَيَکُونَ وَلَاؤُکِ لِي فَعَلْتُ فَذَکَرَتْ ذَلِکَ بَرِيرَةُ إِلَی أَهْلِهَا فَأَبَوْا وَقَالُوا إِنْ شَائَتْ أَنْ تَحْتَسِبَ عَلَيْکِ فَلْتَفْعَلْ وَيَکُونَ لَنَا وَلَاؤُکِ فَذَکَرَتْ ذَلِکَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهَا ابْتَاعِي فَأَعْتِقِي فَإِنَّمَا الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْتَقَ
عبداللہ بن مسلمہ لیث ابن شہاب عروہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ بریرہ ان کے پاس کتابت کی رقم کی ادائیگی میں مدد مانگنے کے لئے آئی اور اس نے اپنی کتاب کی رقم میں سے کچھ بھی ادا نہیں کیا تھا۔ اس سے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا کہ اپنے مالکوں کے پاس جا اگر وہ پسند کریں تو تیری کتابت کی رقم میں ادا کروں گی اور تیری ولاء مجھے حاصل ہوگی (تو ایسا کرنے کو تیار ہوں) بریرہ نے اپنے مالکوں سے جا کر بیان کیا۔ لیکن ان لوگوں نے انکار کیا اور کہا کہ اگر وہ ثواب کی خاطر ایسا کرنا چاہتی ہیں تو کریں لیکن حق ولاء ہم لوگوں کو رہے گا حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے یہ ماجرا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ اس کو خرید لو اور آزا کردو اس لئے کہ ولاء کا حق تو اسی کو ہے جو آزاد کرے۔
Narrated Urwa:
Aisha told me that Buraira came to seek her help in writing for emancipation and at that time she had not paid any part of her price. 'Aisha said to her, "Go to your masters and if they agree that I will pay your price (and free you) on condition that your Wala' will be for me, I will pay the money." Buraira told her masters about that, but they refused, and said, "If 'Aisha wants to do a favor she could, but your Wala will be for us." Aisha informed Allah's Apostle of that and he said to her, "Buy and manumit Buraira as the Wala' will go to the manumitted."