غسل جنابت میں کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کا بیان
راوی: عمرو بن حفص بن غیاث , حفص بن غیاث , اعمش , سالم , کریب , ابن عباس
حَدَّثَنَا عُمَرُو بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ حَدَّثَنِي سَالِمٌ عَنْ کُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ حَدَّثَتْنَا مَيْمُونَةُ قَالَتْ صَبَبْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُسْلًا فَأَفْرَغَ بِيَمِينِهِ عَلَی يَسَارِهِ فَغَسَلَهُمَا ثُمَّ غَسَلَ فَرْجَهُ ثُمَّ قَالَ بِيَدِهِ الْأَرْضَ فَمَسَحَهَا بِالتُّرَابِ ثُمَّ غَسَلَهَا ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ وَأَفَاضَ عَلَی رَأْسِهِ ثُمَّ تَنَحَّی فَغَسَلَ قَدَمَيْهِ ثُمَّ أُتِيَ بِمِنْدِيلٍ فَلَمْ يَنْفُضْ بِهَا
عمرو بن حفص بن غیاث، حفص بن غیا ث، اعمش، سالم، کریب، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ ہم سے حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے غسل کا پانی رکھ دیا، تو آپ نے داہنے ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی بہایا، اور دونوں ہاتھوں کو دھویا، پھر اپنی شرمگاہ کو دھویا اس کے بعد اپنے ہاتھ زمین پر رکھ کر دونوں کو مٹی سے مل کر دھویا اور کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا پھر اپنے منہ کو دھو کرسر پر پانی بہایا، پھر اس جگہ سے ہٹ گئے اور اپنے پیر دھوئے اس کے بعد بدن پونچھنے کا ایک کپڑا آپ کو دیا گیا مگر آپ نے اس سے نہیں پونچھا۔
Narrated Maimuna: I placed water for the bath of the Prophet and he poured water with his right hand on his left and washed them. Then he washed his private parts and rubbed his hands on the ground, washed them with water, rinsed his mouth and washed his nose by putting water in it and blowing it out, washed his face and poured water on his head. He withdrew from that place and washed his feet. A piece of cloth (towel) was given to him but he did not use it.