مشرکوں سے گواہی وغیرہ کے متعلق نہ پوچھا جائے اور شعبی نے کہا کہ ایک مذہب والوں کی گواہی دوسرے مذہب والوں کے معاملہ میں مقبول نہ ہوگی اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہم نے ان کے درمیان عداوت اور دشمنی بھڑکا دی اور ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا کہ اہل کتاب کی نہ تو تصدیق کرو اور نہ ہی تکذیب کرو اور کہو کہ ہم اللہ پر ایمان لائے اور اس چیز پر جو نازل کی گئی آخر آیت تک۔
راوی: یحیی بن بکیر لیث یونس ابن شہاب عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ ابن عباس
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ کَيْفَ تَسْأَلُونَ أَهْلَ الْکِتَابِ وَکِتَابُکُمْ الَّذِي أُنْزِلَ عَلَی نَبِيِّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْدَثُ الْأَخْبَارِ بِاللَّهِ تَقْرَئُونَهُ لَمْ يُشَبْ وَقَدْ حَدَّثَکُمْ اللَّهُ أَنَّ أَهْلَ الْکِتَابِ بَدَّلُوا مَا کَتَبَ اللَّهُ وَغَيَّرُوا بِأَيْدِيهِمْ الْکِتَابَ فَقَالُوا هُوَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ لِيَشْتَرُوا بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا أَفَلَا يَنْهَاکُمْ مَا جَائَکُمْ مِنْ الْعِلْمِ عَنْ مُسَائَلَتِهِمْ وَلَا وَاللَّهِ مَا رَأَيْنَا مِنْهُمْ رَجُلًا قَطُّ يَسْأَلُکُمْ عَنْ الَّذِي أُنْزِلَ عَلَيْکُمْ
یحیی بن بکیر لیث یونس ابن شہاب عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اے مسلمانوں کی جماعت! تم اہل کتاب سے کیونکر پوچھتے ہو حالانکہ تمہاری کتاب تو وہ ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر اتری ہے اس میں اللہ کی بتائی ہوئی سب سے نئی خبر وہ جسے تم پڑھتے ہو اس میں کوئی آمیزش نہیں اور تم سے اللہ تعالیٰ نے بیان کردیا کہ اللہ تعالیٰ نے جو کچھ لکھا تھا اس میں اہل کتاب نے تبدیلی کردی ہے اور اپنے ہاتھوں سے کتاب کو بدل ڈالا ہے اور ان لوگوں نے کہا یہ اللہ کی جانب سے ہے تاکہ اس کے بعد ذریعہ تھوڑی قیمت وصول کریں کہا جو علم اللہ تعالیٰ نے دیا ہے اس میں ان سے پوچھنے کے متعلق تم کو منع نہیں فرمایا ہے اللہ کی قسم ہم نے ان اہل کتاب میں سے کسی کو نہیں دیکھا کہ وہ کبھی تم سے اس کے بارے میں پوچھتا ہو جو تم پر نازل کیا گیا ہے۔
Narrated Ubaidullah bin Abdullah bin Utba:
Ibn Abbas said, "O Muslims? How do you ask the people of the Scriptures, though your Book (i.e. the Quran) which was revealed to His Prophet is the most recent information from Allah and you recite it, the Book that has not been distorted? Allah has revealed to you that the people of the scriptures have changed with their own hands what was revealed to them and they have said (as regards their changed Scriptures): This is from Allah, in order to get some worldly benefit thereby." Ibn Abbas added: "Isn't the knowledge revealed to you sufficient to prevent you from asking them? By Allah I have never seen any one of them asking (Muslims) about what has been revealed to you."