بچوں کے بالغ ہونے اور ان کی شہادت کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ جب تم میں سے بچے احتلام کو پہنچ جائیں تو وہ اجازت لیں اور مغیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ میں محتلم ہوا جب کہ میری عمر بارہ سال تھی اور عورتوں کا بالغ ہونا حیض سے ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا اور جو عورتیں حیض سے نا امید ہوگئی ہوں ۔ ان یضعن حملھن تک اور حسن بن صالح نے کہا کہ میں نے اپنی پڑوسن کو دیکھا کہ وہ اکیس سال کی عمر میں دادی یا نانی ہوگئی تھی۔
راوی: علی بن عبداللہ سفیان صفوان بن سلیم عطاء بن یسار ابوسعید خدری
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ سُلَيْمٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ غُسْلُ يَوْمِ الْجُمُعَةِ وَاجِبٌ عَلَی کُلِّ مُحْتَلِمٍ
علی بن عبداللہ سفیان صفوان بن سلیم عطاء بن یسار حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جمعہ کے دن کا غسل کرنا ہر بالغ پر واجب ہے۔
Narrated Abu Said Al-Khudri:
The Prophet said, "Bath on Friday is compulsory for those who have attained the age of puberty."