غلاموں لونڈیوں کی شہادت کا بیان اور انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا غلام کی شہادت جائز ہے بشرطیکہ عادل ہو اور شریح زرارہ بن اوفی نے اس کو جائز رکھا ہے اور ابن سیرین نے کہا اس کی شہادت جائز ہے مگر غلام کی شہادت اپنے مالک کے حق میں مقبول نہ ہوگی اور حسن ابراہیم نخعی نے اس کو معمولی چیزوں میں جائز کہا ہے اور شریح نے کہا کہ تم میں سے ہر ایک لونڈی غلام کی اولاد ہے۔
راوی: ابو عاصم ابن جریج ابن ابی ملیکہ عقبہ بن حارث (دوسری سند) علی بن عبداللہ یحیی بن سعید ابن جریج ابن ابی ملیکہ عقبہ بن حارث
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ ح و حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي مُلَيْکَةَ قَالَ حَدَّثَنِي عُقْبَةُ بْنُ الْحَارِثِ أَوْ سَمِعْتُهُ مِنْهُ أَنَّهُ تَزَوَّجَ أُمَّ يَحْيَی بِنْتَ أَبِي إِهَابٍ قَالَ فَجَائَتْ أَمَةٌ سَوْدَائُ فَقَالَتْ قَدْ أَرْضَعْتُکُمَا فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَعْرَضَ عَنِّي قَالَ فَتَنَحَّيْتُ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لَهُ قَالَ وَکَيْفَ وَقَدْ زَعَمَتْ أَنْ قَدْ أَرْضَعَتْکُمَا فَنَهَاهُ عَنْهَا
ابو عاصم ابن جریج ابن ابی ملیکہ عقبہ بن حارث (دوسری سند) علی بن عبداللہ یحیی بن سعید ابن جریج ابن ابی ملیکہ عقبہ بن حارث سے روایت کرتے ہیں انہوں نے ام یحیی بنت ابی اہاب سے نکاح کیا ایک سیاہ عورت آئی اور کہا کہ میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے۔ یہ واقعہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا کہ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منہ پھیر لیا پھر میں دوسری طرف سے آیا اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ کیونکر ہو سکتا ہے کہ (تم اس سے کس طرح نکاح کر سکتے ہو) جب کہ اس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اس عورت کے رکھنے سے منع فرما دیا۔
Narrated Uqba bin Al-Harith:
That he had married Um Yahya bint Abu Ihab. He said. "A black slave-lady came and said, 'I suckled you both.' I then mentioned that to the Prophet who turned his face aside." Uqba further said, "I went to the other side and told the Prophet about it. He said, 'How can you (keep her as your wife) when the lady has said that she suckled both of you (i.e. you and your wife?)" So, the Prophet ordered him to divorce her.